Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے قدرتی دوا

Now Reading:

جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے قدرتی دوا

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیتون کے پتوں سے بنائی گئی گولی کچھ لوگوں کے لیے درد کش دوا کے طور پر کام کرسکتی ہے۔

البتہ کم اور درمیانی شدت کے درد میں مبتلا افراد پر کیے جانے والے کلینکل ٹرائل میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔

تحقیق کرنے والے سوئس محققین کا کہنا ہے کہ زیتون کے پتے سے نکلنے والا عرق روایتی درد کش ادویات کا متبادل فراہم کر سکتا ہے جن کا طویل مدت تک استعمال نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔

زیتون کے درخت کے پتلے اور چپٹے پتوں کے اندر پولی فینولز نامی مرکبّات بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں۔

یہ مرکبات اپنے انسداد سوزش اثرات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

Advertisement

دائمی جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کے سب سے بڑے مسائل میں ایک سوزش کا بھی ہے۔

مطالعوں میں معلوم ہوا ہے کہ زیتون کا تیل شریانوں میں جمع ہوئی چربی کو کم کر کے دل کو تحفظ بخش سکتا ہے۔

زیتون چھاتی کے سرطان، السریٹو کولائٹس اور ڈپریشن کے خطران کو کم کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

تھیراپیوٹک ایڈوانسز اِن مسکیولواسکیلیٹل ڈِیزیز نامی جرنل میں میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 55 سال اور اس سے زائد العمر 124 افراد کا مطالعہ کیا۔

تحقیق کی رہنمائی سوئس محقق میری-نوئلے ہورساجیڈا نے کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر