Advertisement
Advertisement
Advertisement

مداحوں نے عامر خان اور جوہی چاولہ کی گاڑی پر اینٹ کیوں دے ماری؟

Now Reading:

مداحوں نے عامر خان اور جوہی چاولہ کی گاڑی پر اینٹ کیوں دے ماری؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار عامر خان اور جوہی چاولہ کی زندی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کے مداحوں نے ان کی گاڑی پر اینٹ دے ماری۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی فلم ’قیامت سے قیامت‘ تک کی کامیابی کی پروموشن کے دوران ہونے والا ایک واقعہ پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

عامر خان کے ساتھ فلم لگان میں کام کرنے والے بھارتی اداکار راج زوتشی نے گزشتہ سال فلم’لگان‘ کے 20 سال مکمل  ہونے پر ایک انٹرویو کے دوران فلم’قیامت سے قیامت‘ کے بعد اپنے زندگی میں آنے والی بڑی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر فنکاروں کے مداح جوش میں ان ہی کے لئے خطرناک بن جاتے ہیں۔

qayamat se qayamat tak raj zutshi aamir khan

اُنہوں نے فلم ’قیامت سے قیامت‘ سے کے پروموشنز کے دوران عامر خان اور جوہی چاولہ کے ساتھ پیش آنے والے ایک عجیب واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام نوجوان اور نئے چہروں کے ساتھ فلم (قیامت سے قیامت تک) نے ریلیز ہوتے ہی ملک میں طوفان برپا کردیا تھا‘۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’اس زمانے میں، 50 ہفتوں تک فلم کا سینما گھروں میں چلنا ایک بہت بڑی کامیابی تھی، چنانچہ جب اس فلم کو باقاعدہ ہٹ قرار دیا گیا تو فلم کے پروڈکشن ہاؤس، ناصر حسین فلمز نے ڈائریکٹر منصور خان کے ساتھ مل کر سامعین سے بات چیت کرنے کے لیے ہندوستان کے مختلف شہروں کے دورے پر جانے کا سوچا‘۔

راج زوتشی نے بتایا کہ’جب ٹیم بنگلور پہنچی تو منتظمین انہیں یاد دلانے کے لیے اسٹیج پر آئے کہ انہیں اگلے تھیٹر جانا ہے، لیکن مداح چاہتے تھے کہ ٹیم کچھ دیر اور وہاں پر رُکے‘۔

انہوں نے بتایا کہ’ یہ بات محسوس کرتے ہوئے کہ سامعین غصّے کا اظہار کرسکتے ہیں، تو انہیں سنیما ہال کے اہلکاروں نے پچھلے دروازے سے باہر نکلنے کو کہا‘۔

’اُنہیں یاد ہے کہ وہ منصور صاحب اور ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں آگے بیٹھے تھےجبکہ عامر اور جوہی پیچھے بیٹھے تھے، جیسے ہی گاڑی کو لوگوں نے سنیما حال سے نکلتے ہوئے دیکھ لیا‘۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Sudarshan (@notwhyral)

راج نے انکشاف کیا کہ ’مداحوں نے ہمیں روکنے کے لیے چھت کے اوپر سے ایک اینٹ کھینچ کر گاڑی پر ماری جس کی وجہ سے گاڑی کی ونڈشیلڈٹوٹ گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ان کی، عامر اور جوہی کی ایک حیرت میں ڈال دینے والی یادگار میں سے ایک ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم’قیامت سےقیامت تک‘جوکہ 1988 میں ریلیز کی گئی تھی اپنے وقت کی کامیاب ترین فلم تھی جس میں اداکار عامر خان اور جوہی چاولہ نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

 اس فلم کو 1991 میں چین میں بھی ریلیز کیا گیا تھا، یہ چین میں پریمیئر ہونے والی عامر خان کی پہلی فلم تھی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان اور ان کے مداحوں نے ان کی 57 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر عامر خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر