Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سنگل ونڈو کا مقصد تجارت کو آسان بنانا ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

پاکستان سنگل ونڈو کا مقصد تجارت کو آسان بنانا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نےکہا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو کا مقصد تجارت کو آسان بنانا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت  پاکستان سنگل ونڈو کے نفاذ پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی اور پاکستان کسٹمز کے حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان سنگل ونڈو گورننگ کونسل کا یہ تیسرا جائزہ اجلاس ہے جس میں اجلاس کے شرکاء کو کونسل کے سابقہ ​​فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او کی اب تک کی ہونے والی پیش رفت اور چیلنجز کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو پروگرام آخری تاریخ سے پہلے اپنا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان سنگل ونڈو کے نفاذ سے درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو منظم کرنے کے لئے واحد الیکٹرانک پلیٹ فارم قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

Advertisement

 اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستان کو قومی علاقائی اور عالمی سطح پر تیزی سے ترقی پذیر پلیٹ فارمز کے ساتھ مربوط ہو کر مزید مسابقتی بننے کے قابل بنا رہا ہے۔

کونسل نے متعلقہ وزارت کو پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کے ساتھ انضمام کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں جبکہ گورننگ کونسل نے تجارتی انفارمیشن پورٹل کے ہموار آپریشنز کے لئے ضوابط کی منظوری بھی دی

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان سنگل ونڈو اقدام کے لئے حکومت کی مکمل حمایت اور عزم کا اظہار کیا۔

 وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو کا مقصد تجارت کو آسان بنانا اور ریگولیٹری تعمیل کو بہتر بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر