Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹل گراؤنڈٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع، انعامی رقم 75 لاکھ روپے

Now Reading:

بیٹل گراؤنڈٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع، انعامی رقم 75 لاکھ روپے
بیٹل گراؤنڈٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع، انعامی رقم 75 لاکھ روپے

دنیا کے مقبول ترین موبائل ویڈیوگیم نے 2022 کے پہلے ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں فاتح کو 75 لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا۔

بیٹل گراؤنڈ موبائل کی خالق جنوبی کوریا کی کمپنی کرافتون کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپن چیلنج ٹورنامنٹ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 75 لاکھ بھارتی روپے ( پونے دو کروڑ پاکستانی) بطور انعام پیش کیے جائں گے۔

گیم ڈیولپر کرافتون کا کہنا ہے کہ اس اوپن چلینج میں شمولیت کے لیے کھلاڑیوں کو وضح کردہ شرائط و ضوابط پر پورا اترنا پڑے  گا۔

منتخب کردہ 32 ٹیموں کو بیٹل گراؤنڈ انڈیا پرو سیریز ( بی ایم پی ایس) میں بھیجا جائے گا، جب کہ بی ایم پی ایس کا فائنل جیتنے والے ٹیم کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق ایسے کھلاڑی جو ٹائیر پلاٹینم 5 کے ساتھ بیٹل گراؤنڈ موبائل انڈیا کے 25 ویں لیول پر پہنچ چکے ہیں وہ کمپنی کی ویب سائٹ پر بیٹل گراؤنڈ اوپن چیلنج میں رجسٹر ہونے کے اہل ہیں۔

ایونٹ کی رجسٹریشن 14 مارچ سے 27 مارچ تک جاری رہے گی۔

ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں 512 ٹیموں کو منتخب کیا جائے گا، جس میں سے 256 ٹیمیں دوسرے مرحلے میں شرکت کریں گی۔ جب کہ تیسرے مرحلے میں کام یاب ہونے والی صرف 64 ٹیمیں ہی جاسکیں گی۔

چوتھے مرحلے میں باقی بچنے والی 32 ٹیمیں بیٹل گراؤنڈ انڈیا پرو سیریز سیزن ون میں میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ جن میں سے بتدریج ایک ٹیم کو فاتح تسلیم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر