
وزیر خارجہ کی جانب سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت بین الاوزارتی اجلاس کا انعقاد منعقد کیا گیا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 22/23 مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی اور ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے، وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کو اپنے لیے بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہے اور ایک مرتبہ پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔
دوران اجلاس سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، چیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی، آئی جی اسلام آباد سمیت مختلف وزارتوں کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News