Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون مداح پر شاہین شاہ آفریدی کو ہراساں کئے جانے کا الزام

Now Reading:

خاتون مداح پر شاہین شاہ آفریدی کو ہراساں کئے جانے کا الزام

ویسے تو میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ آنے والے تماشائیوں کے پوسٹرز اور پلے کارڈز انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں، لیکن کراچی ٹیسٹ میں ایک پوسٹر متنازع بن گیا ہے، جس کی وجہ سے خاتون پرستار کو ہراسانی کا مرتکب قرار دیا جارہا ہے۔

معروف پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک فین کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

عموماً کیمرا مین خوبصورت خواتین تماشائی یا پھر دلچسپ پوسٹرز اور پلے کارڈز کی تلاش میں رہتے ہیں۔

اب کراچی ٹیسٹ میں خاتون مداح کا ایسا ہی ایک پوسٹر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے ایک پوسٹر اٹھا رکھا تھا، جس پر’’شاہین کیوٹو، اِدھر آؤ تمہیں سریلیک کھلاؤں‘‘ درج تھا۔

Advertisement

کچھ صارفین نے تو اس پیغام  کو مضحکہ خیز قرار دیا، لیکن کچھ نے اسے عالمی سطح پر پاکستانی فاسٹ بولر کی تضحیک قرار دیا۔

کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے پوسٹر پر درج تحریر پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاتون تماشائی  کو ہراسانی کا مرتکب قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفدین میں سے ایک کا کہنا تھا کہ “اگر کسی مرد نے خاتون کھلاڑی کے لیے ایسا پوسٹر اٹھایا ہوتا تو اسے  تنقید کا نشانہ بنایا جاتا، لیکن خاتون تماشائی کو عورت ہونے کی وجہ سے بریت دیدی گئی۔”

رمشا حسن نامی ٹوئٹر صارف لکھتی ہیں، “چہرہ کیوں کٹا ہوا ہے۔ اگر لڑکے ایسا کرتے ہیں توانہیں  شرم دلائی جاتی ہے، ایسا اس خاتون کے ساتھ کیوں نہیں کیا جارہا؟”

جبکہ رِدا شاہد نے اسے ہراسانی قرار دیا۔

Advertisement

حمزہ خان خٹک کا کہنا تھا کہ “تصور کریں یہ کسی لڑکے نے ایک خاتون کرکٹر کے ساتھ کیا ہو، تو رویہ مختلف ہوگا۔”

راحت علی نے لکھا، “بہت بے عزتی  کی بات ہے۔ اگر خواتین کچھ کرتی ہیں تو ہنس کر ٹال دیا جاتا ہے لیکن اگرکسی  مرد نے  کسی خاتون کرکٹر کے ساتھ ایسا کیا ہوتا تو تمام مردوں کی توہین کی جاتی ہے۔ پاکستانیوں کے دوہرے معیارات۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر