Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا تاجکستان میں فوجی مشقوں کا باقاعدہ آغاز

Now Reading:

روس کا تاجکستان میں فوجی مشقوں کا باقاعدہ آغاز

روس نے تاجکستان کی حدود میں قائم فوجی اڈے پر مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس مرکزی فوجی زون کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشقیں، بیس سے منسلک “میدان حرب” کے آرٹلری رینج سے شروع ہوئیں۔ مشقوں میں 1000 سے زائد فوجی اور ہیلی کاپٹروں سمیت 300 کے قریب فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

فوجی مشقیں 3 مراحل پر مشتمل ہوں گی۔

اس تناظر میں اولین  مرحلے میں فوجی غیر ملکی مسلح گروپوں کی نشاندہی اور ان کے خاتمے کے لئے آپریشن کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں سبوتاژ اور جاسوس گروپوں کے حملوں کو  رفع کرنے اور دشمن کے مقابل جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مشقوں کے تیسرے مرحلے میں فوجی حربی و دفاعی چالوں، جاسوسی اور حملے کی صلاحیتوں کو آزمائیں گے۔مشقیں 18 مارچ تک جاری رہیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ تاجکستان کے شہروں دوشنبہ اور بوہتار میں موجود روسی فوجی بیسوں پر 7 ہزار سے زائد روسی فوجی موجود ہیں۔ یہ فوجی اڈے دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کی رُو سے 2042 تک موجود رہیں گی۔

علاوہ ازیں، بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی ان حالات میں فوجی مشقیں امریکا اور مغرب کے لیے واضح پیغام ہیں۔ حالیہ روس یوکرین کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں ان مشقوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر