
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیزہمارا اثاثہ ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلی مرتبہ پولیٹکل فنڈ ریزنگ شروع کی، پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی کو تمام ریکارڈ دیا اور مکمل تعاون کیا، الیکشن کمیشن سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ثابت ہوگیا اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر چلتے ہیں۔ مریم صفدر نے الیکشن کمیشن آکر ثابت کردیا کہ اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر چلتے ہیں، مریم صفدر کو چیلنج ہے کہ ان کے پاس فارن فنڈنگ کا ریکارڈ تک نہیں ہے۔
فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ مریم بتائیں کہ 65کروڑ کہاں سے آئے جبکہ پیپلز پارٹی اپنے 12خفیہ اکاؤنٹس کے بارے میں بتائے،فضل الرحمان کون ہوتے ہیں جو اداروں کو ڈکٹیٹ کریں،فضل الرحمان لبیبا سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مارک سیگل کو یو ایس اے میں کیوں ادائیگیاں کرتی رہی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی یو کے اور امریکا میں لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن سے تحریری استدعا کی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی جلد سماعت کی جائے اور سکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال کیا جائے تا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ مکمل کرے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیزہمارا اثاثہ ہیں۔ 90لاکھ اوورسیز پاکستانی عمران خان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانیز سالانہ 30ارب ڈالرپاکستان بھجوا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News