Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹروے کئی مقامات پر بند

Now Reading:

لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹروے کئی مقامات پر بند

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 کو بھی لاہور سے ننکانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ موٹروے ایم 2 اور 3 کو حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبر: لاہور موٹروے پر دھند نے 3 افراد کی جان لے لی

واضح رہے کہ اسموگ، فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔

اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہوا نہیں چلتی اور درجہ حرارت میں کمی یا دیگر موسمی تبدیلی واقع ہوتی ہے توآلودگی فضاء میں اوپرنہیں جاتی بلکہ زمین کے قریب ہی ایک تہہ بن جاتی ہے اور  ان وجوہات کے نتیجے میں یہ غیر معمولی آلودگی کئی کئی دن تک شہرمیں برقرار رہ سکتی ہے۔

دسمبر1952ء میں لندن میں فضائی آلودگی کی لہر کو’گریٹ اسموگ‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لندن میں آلودہ دھند کی وجہ سے12ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر