Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدم اعتماد پر نمبر پورے ہیں چاہیں تو آج ہی ووٹنگ کروالیں، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

عدم اعتماد پر نمبر پورے ہیں چاہیں تو آج ہی ووٹنگ کروالیں، وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے ہمارے پاس نمبر مکمل ہیں حکومت چاہے تو آج ہی ووٹنگ کرواسکتی ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کروڑوں لوگ ہیں، ملک میں مزیدتباہی کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد میں 172 سے کئی زیادہ ووٹ نکلیں گے ، اس کے پیچھے عوام ہیں جنہوں نے اپنے ایم این ایز کو کہا اسے نکالیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مزیدتباہی کی گنجائش نہیں ہے، عمران خان کا ایک ہی مقصد عوام کو تکلیف دینا ہے جو ہر روز بیان بدلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جلسے کیلئے10  لاکھ لوگ کم بتائے ہیں،  وہ جلسے کیلئے کم ازکم 3 سے4  کروڑ افراد کی باتیں کرتے کیونکہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دیں، 50 لاکھ گھر دیے ہیں اور عمران خان نے جنہیں گھر اور نوکریاں دیں ہیں  وہ تو جلسے میں ضرور آئیں گے۔

Advertisement

صحافی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئےہرجماعت سےبات کرنےکوتیارہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہوئی وہ ڈیمانڈز لیکر آئے تھے ، ان کی کسی بات سے اختلاف نہیں بس کچھ چیزوں کی “ورڈنگ “ دیکھنا ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر