Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنید جمشید کے بیٹے نے والد سے متعلق حیران کن بات بتادی

Now Reading:

جنید جمشید کے بیٹے نے والد سے متعلق حیران کن بات بتادی

مرحوم مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد سے متعلق حیران کن بات بتادی۔

بابر جنید نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے والد کا سفر کے دوران پیش آنے والا پورا واقعہ شئیر کیا۔

بابر جنید نے بتایا کہ میرے والد کو ہاضمے کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان کا وضو زیادہ دیر تک نہیں رہتا تھا اور انہیں بار بار وضو کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ وہ اور ان کے والد سفر کر رہے تھے، والد کو وضو کرنا تھا اور جہاز کا باتھ روم بہت چھوٹا تھا جس میں ان کے والد کو کھڑے ہونے میں بھی کافی دشواری پیش آرہی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے وہاں جیسے تیسے کر کے وضو کیا اور جب وہ واپس اپنی جگہ پر آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ اتنی مشکل سے یہاں وضو کر رہے تھے اس سے بہتر نہیں تھا کہ ہم ایئر پورٹ پر جا کر وضو کر لیتے جس پر جنید جمشید نے انہیں حدیث کا حوالہ دے کر وضو کی اہمیت کا بتایا اور انہیں بھی ہمیشہ باوضو رہنے کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ جنید جمشید نے اپنے کیرئیر کا آغاز گلوکاری سے کیا تھا لیکن کچھ عرصے کے بعد ہی انہوں نے میوزک انڈسٹری چھوڑ کر نعت خوانی اور تبلیغی کام شروع کردیے تھے۔

Advertisement

جنید جمشید کا انتقال 7 دسمبر2016 ءمیں ہوائی جہاز کریش ہونے سے ہوا تھا جب وہ چترال سے ایک مذہبی اجتماع سے واپس آ رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر