Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون صارفین نئی مشکل کا شکار

Now Reading:

آئی فون صارفین نئی مشکل کا شکار

مہینوں کے انتظار کے بعد ایپل نے بالآخر اس ہفتے آئی فونز کے لیے آئی او ایس 15.4 اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

ان اپ ڈیٹ کیے جانے والے فیچرز میں 37 نئے ایموجیز، ایپل کے اسمارٹ اسسٹنٹ سِری کے لیے جینڈر-نیوٹرل آواز اور چہرے پر سے ماسک ہٹائے بغیر فون کو اَن لاک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

جہاں متعدد آئی فون صارفین نے فوراً ہی اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کیں، وہیں کئی صارفین یہ شکایت کی کہ آئی او ایس 15.4 ان کی بیٹری کے دورانیے کو متاثر کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آئی او ایس 15.4 کے سبب بیٹری کا خرچ ہوجانا بالکل مضحکہ خیز ہے۔ ایپل پہلی بار میں کیوں صحیح چیز جاری نہیں کرتا۔ 10 منٹ میں پانچ فی صد بیٹری کم ہوچکی ہے۔

ایک اور صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی کہ کس طرح اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد سے ان کے فون کی بیٹری تیزی سے کم ہوئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا ’ایس او ایس ایپل۔ بیٹری بہت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا ’میرے آئی او ایس 15.4 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد میری بیٹری بہت تیزی سے ختم ہوئی۔‘

زی ڈی نیٹ کے ایک ماہر ایڈرائن کِنگسلے-ہیوز کے مطابق نئے او ایس کی انسٹالیشن سے پسِ منظر میں کئی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں اور یہ کئی گھنٹوں یا دنوں تک جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر