Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

Now Reading:

وزیر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
عمران خان

چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر مراد سعید کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

صوبائی وزراء محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا اور یہ نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات سلیم اللہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

Advertisement

وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹس کے متن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے منع کرنے کے باوجود وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

یاد رہے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو 11 مارچ کو بھی دیر میں جلسہ کرنے سے روکا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے وزیر اعظم کو مراسلہ جاری کیا تھا  جس مں وزیر اعظم کو جلسہ کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو خود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو بھی نوٹس بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث جلسے میں شرکت کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگی اور کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے والا شخص الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر