Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوچ اور کار میں تصادم؛ 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

Now Reading:

کوچ اور کار میں تصادم؛ 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ڈی آئی خان شہر میں کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے خطرناک تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ڈی آئی خان میں ٹانک ڈیرہ روڈ چہکان کے قریب پیش آیا، جہاں کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں  کامران ، یاسین، عرفان اور محمد آصف شامل تاہم زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر