Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اپوزیشن جماعتوں کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ‘

Now Reading:

’اپوزیشن جماعتوں کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ‘

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء محمد سبطین خان، ڈاکٹر محمد اختر ملک اور حافظ ممتاز احمد کی ملاقات ہوئی جس میں محکموں کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، اپوزیشن کا طرز عمل انتہائی مایوس کن اورغیر ذمہ دارانہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، ہر ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ ان کا شیوہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں، عوام کے مسترد شدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر