Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘دنیا میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے خلاف جلسے کرتی ہے ‘

Now Reading:

‘دنیا میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے خلاف جلسے کرتی ہے ‘
عطاء تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  دنیا میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے خلاف جلسے کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے انتخابی مہم پر الیکشن کمشن کے خلاف عمران خان اور اسد عمر کی درخواست کو عدم اعتماد کی کامیابی کا حکومتی اعتراف قرار دے دیا ہے۔

   جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی کی درخواست الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے دنیا میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے خلاف جلسے کرتی ہے، اسمبلی میں نہیں آتی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آئین اور قانون سے نابلد حکومت من مانی کرنا چاہتی ہے، خود کو قانون کے تابع نہیں سمجھتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم لگے شخص کے پاس ملک اور عوام کی خدمت میں دکھانے کو کچھ نہیں، قانون سے تجاوز کرنے والے الیکشن کمشن پر قانون سے تجاوز کا الزام لگا رہے ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ درخواست ثبوت ہے کہ عمران نیازی کا مزاج جمہوری ہے اور نہ کردار ، الیکشن کمشن کے آئینی و قانونی احکامات کی خلاف ورزی پر عمران نیازی کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی جمہوریت کی مثالیں دینے والے کو یہ تو پتہ ہونا چاہیے کہ مغرب میں سرکاری وسائل استعمال کر کے وزیراعظم اور حکمران جماعت کے جلسے نہیں ہوتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر