واٹس ایپ صارفین کیلئے ’بڑی خوشخبری‘ آگئی
پیغام رسانی کےلئے استعمال کی جانے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک ایسا خفیہ فیچر موجود ہے، جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے گاہے بگاہے ایسے فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں جوکہ صارفین کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔
اس ایپ میں ایک ایسا شاندار خفیہ فیچر بھی ہے جس سے شاید صارفین تاحال لاعلم ہوں۔
آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے اسی فیچر کے بارے میں بتائیں گے۔
یہ خفیہ فیچر کیا ہے؟
درحقیقت فونٹ کا سائز بدلنے کا فیچر تو عرصے سے اس واٹس ایپ میں موجود ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔
اس مقصد کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔
ایپ کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور سیٹنگز پر جائیں۔
سیٹنگز میں چیٹ کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں موجود سیٹنگز میں فونٹ سائز کا انتخاب کریں۔
ایسا کرنے پر اسمال، میڈیم اور لارج کے 3 آپشنز نظر آئیں گے جس میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
ویسے کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ واٹس ایپ میں روایتی فونٹ کو مونو اسپیس یا ٹائپ رائٹر فونٹ سے بھی بدل سکتے ہیں۔
یہ فونٹ تحریر کو زیادہ خوبصورت بناتا ہے اور اس کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت بھی نہیں۔
بس واٹس ایپ پر اپنے میسج کے آگے اور پیچھے 3 بار یہ سمبل “` استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
