
حجاب پر پابندی کے خلاف بھارتی ریاست کرناٹک میں مکمل ہڑتال
بنگلورو: حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مختلف مسلم تنظٰیموں کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال پر ریاست میں آج کاروباری مراکز بند ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک میں مختلف مسلم تنظٰیموں کی جانب سے آج ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے منگلورو میں بحیرہ عرب کی بندرگاہ اورکرناٹک کے جنوبہ ضلع کنڑمیں کاروباری مراکز بند ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جو مچھلیوں اور سبزیوں کی تجارت کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدلیہ بھی ہندو انتہا پسندوں کی حامی، حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ سنادیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بندر میں ماہی گیروں کی بندرگاہ، سینٹرل مارکیٹ، اسٹیٹ بینک ، اے پی ایم سی مارکیٹ اور منگلورو کے دیگر کاروباری مراکز بھی آج ویران رہے جبکہ ان علاقوں میں صبح سویرے سے ہی لوگوں کا ہجوم موجود ہوتا ہے۔
کاروباری مراکز بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بھی روزمرہ کی سبزیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں کافی پریشانی کا سامنا رہا ہے جبکہ جنوبی کنڑ کے دیگر حصوں میں بھی چکن، مٹن اوربیف کے زیادہ تر اسٹال بند ہیں۔
ضلع کے علاقے الال میں ہڑتال کی زبردست حمایت دیکھنے کو ملی اور علاقے ویران نظر آئے جبکہ کلاپو کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی آج کوئی کاروباری سرگرمی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ کے ممتاز کالج میں باحجاب مسلمان طالبات کے داخلے پر پابندی
واضح رہے کہ بھارتی عدالتیں بھی ہندو انتہا پسندوں کی حامی نکلی ہیں جبکہ کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ کا اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ حجاب کو اسلام میں ضروری نہیں مانا گیا ہے، اس لیے عدالت نے حجاب پہننے سے متعلق دائر تمام عرضیوں کو خارج کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News