Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘عمران خان ایک سچے رہنما ہیں’

Now Reading:

‘عمران خان ایک سچے رہنما ہیں’
عمران خان

عمران خان

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سچے رہنما ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے قائد اعظم تھرمل پاور کے بورڈ ممبر میاں وسیم اختر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں قائد اعظم تھرمل پاور کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر اختر ملک نے موجودہ سیاسی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا شور چائے کی پیالی میں طوفان ہے جو اپنی موت آپ مر جائے گا۔

 ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ انہیں قوم کی نہیں، لوٹے ہوئے پیسوں کی فکر ہے لیکن اب نہ انکے پیسے بچیں گے اور نہ سیاست۔

Advertisement

 ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ قوم کے سامنے انکے اصل عزائم اور چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سچے رہنما ہیں اور جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے، عمران خان نے قوم کا وقار بلند کیا ہے۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پوری دنیا عمران خان کی عزت کرتی ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف انکے موقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی وکالت کا جو وعدہ کیا، عمران خان نے اسے پورا کیا، ان شاءاللہ کشمیر کو ہندو سے اور پاکستان کو کرپشن سے آزاد کرائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر