Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکومت کی نئی حکمت عملی تیار

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکومت کی نئی حکمت عملی تیار
تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکومت کی نئی حکمت عملی تیار

حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے نئی اور بہتر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

 تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو آئینی و قانونی ٹیم کی جانب سے بریفنگ پیش کی گئی ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ عدم اعتماد کا واحد حل مستقل تاخیر ہے۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران فروغ نسیم نے شرکا کو بتایا کہ اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد اسپیکر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

تجویز کے مطابق اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن کو دوبارہ اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن دینا ہوگی۔

Advertisement

فروغ نسیم اور بابر اعوان کی تجاویز کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پر ایجنڈا لایا جائیگا جس میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایجنڈا مکمل کئے بغیر اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔

اس سے متعلق بابر اعوان نے واضح کیا کہ اسپیکر کا استحقاق ہے کہ وہ غیر مکمل ایجنڈا پر بھی اجلاس ملتوی کرسکتا ہے اور جب تک ارکان کی مطلوبہ تعداد حاصل نہ ہو جائے تاخیر کی جاسکتی ہے۔

ان کی پیش کی جانے والی حکمت عملی کے مطابق طول دینے سے منحرف ارکان کہیں کے نہیں رہیں گے اور تاخیر کے دوران منحرف ارکان سے بات کی جائے۔

حکمت عملی میں واضح کیا گیا ہے کہ اس تمام معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا اختیار حتمی ہے جس میں عدالت بھی مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔

اجلاس میں عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے پیش کی جانے والی حکمت عملی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ اپوزیشن مائنس عمران خان چاہتے ہیں ان کی کوششوں کو ناکام کریں گے اور 27 مارچ کو قوم تبدیلی دیکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر