Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثقلین مشتاق نے کراچی ٹیسٹ کے اختتام کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا

Now Reading:

ثقلین مشتاق نے کراچی ٹیسٹ کے اختتام کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا
ثقلین مشتاق نے کراچی ٹیسٹ کے اختتام کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا

ثقلین مشتاق نے کراچی ٹیسٹ کے اختتام کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا

لاہور: پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کا جس طرح اختتام ہوا وہ تاریخی لمحہ تھا۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کا جس طرح اختتام ہوا، وہ تاریخی لمحہ تھا۔ لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے لیکن پاکستانی پلیئرز نے اسے ممکن کر دکھایا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایشز سیریز جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کیخلاف ایک ہزار گیندیں کھیلنا بڑی بات ہے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ جس طرح لڑکوں نے آسٹریلیا کو جواب دیا بہترین تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کے مطابق تھی اور دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کا مکمل ٹیسٹ ہوا۔

یاسر شاہ فٹنس میں پیچھے تھے، اس لیے منتخب نہیں ہوئے کیونکہ یاسر شاہ کی میچ پریکٹس بھی نہیں تھی لیکن اسے مس تو کررہے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ فواد عالم کا بیٹنگ سٹانس رنز کی رکاوٹ میں نہیں ہے، فواد عالم کو پہلی اننگز میں بہت اچھا گیند پڑا جس سے وہ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی راولپنڈی سے لاہور منتقلی کا فیصلہ

Advertisement

ثقلین مشتاق نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں ٹف کرکٹ کھیلنا پڑے گی جس کیلئے تیار ہیں، شان مسعود سمیت جو لوگ اسکواڈ میں نہیں وہ بھی پلان کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی قذافی اسٹیڈیم میں رزلٹ چاہتے ہیں کیونکہ خالی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر