Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی اجلاس کا عنوان ’’اتحاد‘‘ ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

او آئی سی اجلاس کا عنوان ’’اتحاد‘‘ ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس کاعنوان ’’اتحاد‘‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کے لانچ کی تقریب ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لئے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستان دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے، امت مسلمہ کے رہنما  23مارچ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے، مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل در پیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے، پوری دنیا اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے متفق ہو گئی ہے، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر دنیا کی توجہ مبذول کروائیں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلہ کی سنگینی ہماری نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکتی، او آئی سی کے اجلاس کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ان چیلنجز پر مل بیٹھ کر تبادلہ خیال کیا جائے گا، او آئی سی اجلاس میں 100 سے زائد قراردادیں پیش کریں گے، کوشش ہوگی کہ اس اجلاس کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول کروائیں، او آئی سی اجلاس کاعنوان ’’اتحاد‘‘ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر