پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے کہا ہے کہ مایا علی نے میرے شو پر آ کر اوور ایکٹنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں معروف اداکار احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی اور انوشے اشرف نے شرکے کی تھی، شو میں احسن خان نے انوشے اشرف سے اداکارہ مایا علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’میں مایا کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس نے اتنی اوور ایکٹنگ کی ایک جانور کو دیکھ کر، مایا میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں‘‘۔
شو میں احسن خان اور انوشے اشرف مایا علی کے تاثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنستے رہے جب کہ اس دوران اداکارہ عائشہ عمر صرف مسکراتی رہیں۔
البتہ احسن خان نے مایا علی کے بارے میں یہ جملے مزاحیہ انداز میں کہے تھے۔
یاد رہے کہ واضح رہے کہ مایا علی گزشتہ برس اداکار بلال اشرف کے ہمراہ ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئی تھیں۔
شو کے دوران انہیں ایک سیگمنٹ میں سوال کا جواب نہ دینے پر سزا کے طور پر خرگوش کو پکڑنا تھا۔
لیکن مایا علی خرگوش سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی تھیں اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
