Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی ٹیم کے استقبال میں پی سی بی کا انتہائی مزاحیہ اشتہار وائرل

Now Reading:

آسٹریلوی ٹیم کے استقبال میں پی سی بی کا انتہائی مزاحیہ اشتہار وائرل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے استقبال میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک انتہائی مزاحیہ اشتہار جاری کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

یہ اشتہار فیس بک پر اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے، جبکہ ناظریک کی جانب سے اسے 35 ہزار سے زائد لائکس دئیے جا چکے ہیں۔

پی سی بی کے مذکورہ اشتہار میں 24 سال بعد پاکستانی آنے والی آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچنے والے پاکستانی نژاد نوجوان کو دکھایا گیا ہے۔

نوجوان وطن واپس آکر ٹوٹی پھوٹی اردو بولنے کوشش کرتا ہے مگر پاکستانی شہری انگریزی میں بات کرکے اسے حیران کردیتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 2 ٹیسٹ کھیلے جاچکے ہیں جن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

اسلام آباد کی کشیدہ سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر پی سی بی نے راولپنڈی میں طے شدہ 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کو لاہور منتقل کردیا ہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

مہمان ٹیم کے وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے، جنہیں ایک روزہ  روم آئسولیشن کے بعد اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی، قومی وائیٹ بال کھلاڑی 22 مارچ کو اکٹھے ہوں گے۔ انہیں 25 مارچ سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر