Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب ساجد خان نے ثانیہ مرزا کو آئٹم سانگ آفر کیا

Now Reading:

جب ساجد خان نے ثانیہ مرزا کو آئٹم سانگ آفر کیا

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ساجد خان نے انہیں ایک آئٹم سانگ آفر کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں شو کے میزبان اور اداکار آغا علی نے ثانیہ سے بھارتی ہدایتکار ساجد خان کے بارے میں سوال پوچھا۔

جس پر ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے قریبی ساتھی اور ہدایتکار ساجد خان نے آئٹم سانگ کرنے کی آفر کی تھی۔

انہوں نے اس واقعے پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ساجد میرے پاس آیا اور کہا کہ تم میری فلم میں آئٹم سانگ کرلو میں تمہیں اس گانے میں پہننے کے لیے پورے کپڑے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساجد کی پوری کوشش تھی کہ میں وہ گانا کرلوں، اس نے کہا کہ تمہیں مجھ پر بھروسہ نہیں ہے، میں تمہیں ایسے کپڑے دوں گا جس میں جسم نمایاں نہیں ہوگا، یہ بس ایک گانا ہے، اسے کرلو۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے انکار کردیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا کام نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ کسی بھی چیز کو ہمیشہ کے لیے نہ نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی آپ کو یہ کہنا چاہیے کہ میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔

شو کے دوران شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی اُردو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ کی اردو کافی اچھی ہے کیونکہ انہوں نے اسکول میں اردو پڑھی ہے۔

شعیب ملک نے بتایا کہ بھارتی حیدرآباد جہاں سے ثانیہ تعلق رکھتی ہیں، وہاں کوئی بھی بات یا واقعہ اگر 20 سال پہلے ہوا ہے، تو کہا جاتا ہے کہ ‘پرسوں’ ہوا ہے جس کے بعد میں کبھی کبھی حیران رہ جاتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر