Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوامیں پولیو کےنئےکیسزرپورٹ

Now Reading:

خیبر پختونخوامیں پولیو کےنئےکیسزرپورٹ
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوامیں پولیو کےنئے کیسزسامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے پولیو کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ای او سی خیبرپختونخواکے مطابق پولیو کے تین کیسز لکی مروت جبکہ ایک ٹانک سے رپورٹ ہوئے، نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی۔

پولیو حکام کاکہناہے کہ  ضلع ٹانک میں گیارہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ضلع لکی مروت سےگیارہ ماہ کے دو بچوں اور تین ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل بھی صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس نے محکمہ صحت کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔

Advertisement

صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ہی وقت میں4  نئے پولیو کیسز سامنے آئے۔ نئے پولیو کیسز لکی مروت، بنوں، اپر اور لوئر کوہستان سے رپورٹ ہوئے ۔ ضلع لکی مروت میں علاقہ بیست خیل تحصیل سرائے نورنگ کی 3 ماہ کی بچی کے نمونے 7 نومبر کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی نے پولیو سے بچاؤ کے کوئی قطرے نہیں پیئے تھے۔

اسی طرح بنوں کے علاقے جانی خیل تحصیل وزیر کے 10 ماہ کے بچے کے نمونے بھی 31 اکتوبر کو لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔  بچے نے مختصر مدت میں اضافی ڈوزز میں صرف 5 ڈوزز حاصل کی تھیں جبکہ روٹین ایمونائزیشن میں صرف ایک ڈوز لی تھی ۔ بچے میں  پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر