Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان مافیا کا سرغنہ ہے، عظمی بخاری

Now Reading:

عمران خان مافیا کا سرغنہ ہے، عظمی بخاری
عظمی بخاری

مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان مافیا کا سرغنہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان عظمی بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج بھی راشن کارڈ اور صحت کارڈ کی طرح فراڈ ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ رمضان سے قبل گھی 475 کلو تک پہنچ گیا ہے ، رمضان بازار مکمل غیرفعال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے دور میں رمضان المبارک سے ایک ماہ قبل رمضان پیکج جاری ہوتا ہے انہوں نے صوبے بھر میں رمضان بازاروں اور ماڈل بازاروں قائم کیے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ آج نہ رمضان بازار ہیں نہ ماڈل بازار نظر آرہے ہیں، آج ہر طرف مہنگائی اور مافیا کا مینہ بازار نظر آرہا ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں جو گھی 154روپے کلو تھا وہ آج پانچ سنچریاں عبور کررہا ہے اور ابھی کہا جارہا ہے عمران خان ایماندار وزیراعظم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندار نہیں مافیا کا سرغنہ ہے کیونکہ عمران خان ہی کہتا تھا مہنگائی تب ہوتی ہے جب وزیراعظم چور ہو۔

عظمی بخاری نے کہا کہ آج مہنگائی ستر سالہ ریکارڈ توڑ گئی ہے ابھی بھی کہا جارہا ہے عمران خان ایماندار ہے، عمران خان قومی خزانہ دیمک کی طرح چاٹ کر کھا گیا ہے پھر ایماندار کیسے ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار عوام کی جیب کاٹنے اور  اپنی جیبیں بھرنے آئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر