Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘صحت کارڈ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا’

Now Reading:

‘صحت کارڈ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا’
یاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈ منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا۔

 نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق آگاہی کیلئے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی سوفیصدعوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی فراہمی ریاست مدینہ کی جانب بنیادی قدم ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے عوام سالانہ دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  حکومت صوبے کی عوام کو صحت کارڈکی سہولت فراہم کرنے کیلئے چارسوارب روپے کی خطیررقم خرچ کررہی ہے۔

 ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے کسی بھی منتخب سرکاری ونجی ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ عوام میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق خصوصی آن لائن آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ یہ  منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ سے متعلق عوام کی رہنمائی کیلئے تمام منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ہیلپ کاؤنٹرزقائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر