Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘پوری قوم جانتی ہے کہ عمران نیازی کتنا حاجی ہے’

Now Reading:

‘پوری قوم جانتی ہے کہ عمران نیازی کتنا حاجی ہے’
عطاء تارڑ

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران نیازی کتنا حاجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کے معیشت کی بہتری کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ اور فراڈ قرار دے دیا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی تاریخ کا سب سے بڑا لوٹا ہے، بے پیندے کے اس لوٹے نے اپنے ہر دعوے کے اُلٹ کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ آج کیا ہے؟وہ بتائیں، قوم کو مہنگائی کے کرنٹ لگانے والے اب بچ نہیں سکتے ، پوری قوم جانتی ہے کہ عمران نیازی کتنا حاجی ہے ۔

عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ  اسٹیٹ بینک اور معاشی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی ہے، آئی ایم ایف نے پابندی لگائی ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کو کوئی قرض نہیں دے گا، قوم کو سچ بتائیں۔

Advertisement

ڈپٹی سیکریٹری نے کہا کہ ہول سیل خسارے میں جولائی سے فروری کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا جبکہ عمومی مہنگائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے قوم پر قرض کا بوجھ 18000 ارب بڑھادیا ، 71 سال میں جتنا قرض لیا گیا  عمران نیازی نے ساڑھے تین سال میں اس سے زیادہ لیا۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانڈز کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا تو پاکستان مارکیٹس سے قرض بھی نہیں لے سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات کی کئی اقسام میں کمی ہوئی ، چمڑے، مچھلی، پھل، پھنکے ، گزشتہ سال کے مقابلے میں میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر