Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارکباد

Now Reading:

وزیر اعظم کی ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارکباد
وزیر اعظم کی ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارکباد

وزیر اعظم کی ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ 10 برس کی گفت وشنید اور قانونی کشمکش کے بعد ریکوڈک کان سے استفادےکے لئے بیریک گولڈ سےکامیاب معاہدے پر میں قوم اور بلوچستان کےعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 11ارب ڈالرزکےجرمانےکی تلافی کے بعد بلوچستان میں 10 ارب کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کے نتیجےمیں روزگارکے 8 ہزار نئےمواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اپنی استعداد کے اعتبار سے ریکوڈک دنیا میں سونے اور تانبے کی سب سے بڑی کان ہوگی۔ اس سے ہمیں قدموں میں بیڑیوں کی مانند چمٹے قرض سے نجات ملے گی اور ہم ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوں گے۔

گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی تھی۔

وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق غیر ملکی ویب سائیٹ کو بتایا کہ نیا معاہدہ اس منصوبے پر ماضی میں کام کرنے والی ٹھیتیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کے دو شراکت داروں میں سے ایک کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ نئے معاہدے کے تحت منافع کا 50 فیصد حصہ کمپنی جبکہ باقی پچاس فیصد حصہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کا ہوگا۔

معاہدے کے تحت پاکستان پر ساڑھے 6 ارب ڈالر جرمانے کی کارروائی بھی ختم کی جائے گی۔

Advertisement

ریکوڈک معاملہ کیا ہے؟

1993 میں اس وقت کی حکومت بلوچستان نے ریکوڈک کے معدنی وسائل سے استفادے کے لیے ایک امریکی کمپنی بروکن ہلز پراپرٹیز منرلز (بی ایچ پی ایم) کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس کمپنی نے بعد میں اپنے شیئرز ایک آسٹریلوی کمپنی ٹھیتیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کو فروخت کیے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتحار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے اس معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا۔

ٹی سی سی نے مائننگ کے لائسنس کے لیے دوبارہ حکومت بلوچستان سے رجوع کیا لیکن وہ درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

ٹی سی سی اپنا مقدمہ بین الاقوامی ثالثی ٹریبیونل لے گئی جہاں پاکستان پر 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا اور جرمانے کی ادائیگی تک پی آئی اے کے اثاثےمنجمد کردیئے گئے تھے۔ پاکستان نے ستمبر 2020 میں جرمانے کی ادائیگی کے حوالے سے حکم امتناع حاصل کرلیا۔

دسمبر 2021 میں ریکوڈک کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس بھی ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر