
نیوزی لینڈ میں جاری ویمن ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے حق میں بہتر رہا۔
نیوزی لینڈ ویمن ٹیم 49 ویں اوور میں 203 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں،کپتان سوفی ڈیون 41 جبکہ امیلیا کیر اور سیٹر وائٹ نے 24،24 رنز کیاننگ کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے کیٹ کروس اور سوفی ایکسلسٹون نے 3،3 شکار کیے جبکہ چارلی ڈین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 48 ویں اوور میں9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سیور نے 61 رنز بنائے،کپتان ہیٹر نائٹ 42،سوفیا ڈنکلی 33 جبکہ ٹیمی بیمونٹ نے 25 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فرانسس میکے نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جیس کیر 2 جبکہ لیا تاہوہو اور بروک ہالیدے نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی نیت سیور کو 61 رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News