Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریکوڈک منصوبے پر نیا معاہدہ، پاکستان پر عائد 11 ارب ڈالرز کا جرمانہ ختم

Now Reading:

ریکوڈک منصوبے پر نیا معاہدہ، پاکستان پر عائد 11 ارب ڈالرز کا جرمانہ ختم

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مسٹر مارک برسٹو نے ریکوڈک کے حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، جبکہ پاکستان پر عائد 11 ارب ڈالرز کا جرمانہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز بلوچستان حکومت نے سونے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی۔

بیرک گولڈ کمپنی کے صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ماضی کو بھلا کر مستقبل کی جانب ایک اچھے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اعتماد سازی کی فضا بحال کرکے بات چیت کا آغاز کیا گیا ہے۔ نئے معاہدے میں بلوچستان کے عوام کے مفاد اور نوجوانوں کے روزگار کا تحفظ کریں گے۔

خیال رہے کہ 2011 میں سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدہ ختم کردیا تھا جس پر یہ معاملہ بین الاقوامی ثالثی عدالت میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارکباد

Advertisement

انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن نے پاکستان پر تقریبا 6.4 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ لندن کورٹ آف آربیٹریشن میں بھی پاکستان کے خلاف ساڑھے چار ارب ڈالر کا جرمانہ عائد ہونا تھا۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر ایک اپیکس باڈی تشکیل دی، جس نے سخت محنت کی اور چلی کی کمپنی انٹوپگاسٹا کے ساتھ 950 ملین ڈالر پرمعاہدہ ہوا، اس کمپنی نے 3.25 ارب ڈالر کا کلیم واپس لیا، یہ کمپنی اب ریکوڈک میں شامل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج جس معاہدے پر دستخط ہوئے اس میں کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کا حصہ 50 فیصد ہوگا، بلوچستان کی حکومت کا حصہ 25 فیصد ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کے معاہدے سے نہ صرف 11 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہوا ہے بلکہ اب بیرک گولڈ اوراس کی شراکت دارکمپنیاں 10 ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گی، جس سے بلوچستان میں ملازمتوں کے اٹھ ہزار مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے انکم فلو 100 ارب ڈالرسے زیادہ ہے، اس سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ٹیکس کی مد میں بے پناہ ریونیو حاصل ہوگا۔

بلوچستان کی صوبائی کابینہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق حکومت بلوچستان کو معاہدے سے مجموعی طور پر 33 فیصد سے زائد مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ معاہدے میں بلوچستان کے تمام ٹیکسوں، رائیلٹی اور سی ایس آر کا تحفظ کیا گیا ہے۔ معاہدے میں علاقے کی ترقی کا خصوصی پیکج بھی شامل کرایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی؛ یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ تاریخ رقم کر گیا
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر