Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے پاکستانیوں کے لیے ایک ویژن متعارف کروا دیا ہے، علی نواز اعوان

Now Reading:

وزیراعظم نے پاکستانیوں کے لیے ایک ویژن متعارف کروا دیا ہے، علی نواز اعوان

علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستانیوں کے لیے ایک ویژن متعارف کروا دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء علی نواز اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ویژن تو متعارف ہو گیا ہے، اب پاکستانیوں کو سوچنا ہو گا کہ کس سمت ہمیں جانا ہے؟ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری کا ساتھ دینا ہے یا پاکستان کی ترقی کا سوچنا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہے زرداریوں کے پیٹ سے ہیسہ نکالنے والوں، سندھ کو برباد کرنے والوں کا ساتھ دینا ہے یا نو مور اسلام و فوبیا کے خلاف ہونے کو ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کا اسلام آباد استقبال کرے گا اور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کا ووٹ لے کر بہت سے نمائندوں کا ضمیر جاگے گا اور وہ واپس آئیں گے۔

علی نواز نے کہا کہ پاکستان اب کبھی کسی کے آگے سر نہیں جھکائے گا اور خودمختاتی قائم رکھے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 2018 میں ہمیں جوائن کیا وہ اس وقت کسی پارٹی کا حصہ نہیں تھے، شوکاز نوٹس بھیج چکے ہیں سات دن میں واپس آنے کا چانس ہے، صبح کا بھولا جب شام کو گھر واپس آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایسے لوٹوں کی وہ درگت بنائے گا کہ وہ آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر