Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کا واحد ایجنڈا صرف سیاسی انتشار پھیلانا ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

اپوزیشن کا واحد ایجنڈا صرف سیاسی انتشار پھیلانا ہے، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا واحد ایجنڈا صرف سیاسی انتشار پھیلانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چوہدری، ملک تیمور مسعود، کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ اور آصف کاٹھیا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور حلقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا واحد ایجنڈا صرف سیاسی انتشار پھیلانا ہے، مخالفین سیاسی افراتفری پیدا کرکے عوام کے روشن مستقبل سے کھیل رہے ہیں، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی یقینی ناکامی دیکھ کر بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اوروہ سیاسی افراتفری پھیلانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں، میرے دروازے تمام عوامی نمائندوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر