
معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے متنازعہ فلم کشمیر فائلز کو حقیقت پر مبنی قرار دے دیا۔
بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھرہندو انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازع فلم’ کشمیرفائلز‘ کو حقیقی کہانی پر بنی کامیاب فلم قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبرو بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے متنازعہ فلم کشمیر فائلز کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم حقیقت پر مبنی ہے اور اس فلم میں مکمل طور پر حقیقت دکھائی گئی ہے۔
انہوں نے کشمیر فائلز کو کامیاب ترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے کمائی کے حوالے سے ساری بالی وڈ فلموں کوپیچھے چھوڑ دیا، ان کا کہنا تھا کہ آج ہرکوئی کشمیرفائلز کی بات کررہا ہے۔
کنگنا نے بالی وڈ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی حقیقی فلم کی بڑی کامیابی پربالی وڈ کوسانپ سونگھ گیا ہے اوروہاں سے کوئی ردعمل نہیں آرہا۔
واضح رہے کہ حکمران ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کی حمایت اورتعاون سے بننے والی متنازع پروپیگنڈا فلم ’ کشمیرفائلز‘ میں کشمیری مسلمانوں کودہشتگرد اور قاتل کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری ہندوپنڈتوں کومظلوم دکھایا گیا یہی وجہ ہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں فلم کیخلاف احتجاج بھی ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News