انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم نے اتوار کے روز کیف شہر میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا کنٹرول یوکرین کی ایک ڈاکٹر کے حوالے کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ڈاکٹر ایرینا نامی یہ خاتون ڈاکٹر ایک علاقائی پیرینیٹل سنٹر کی سربراہ ہیں۔
ڈاکٹر ایرینا دن بھر اپنے کام کے بارے میں ویڈیوز پوسٹ کرنے میں گزارتی ہیں جو طبی پیشہ ور افراد جنگ کے دوران کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر ایرینا نوزائیدہ بچوں کے علاج پر معمور ہیں، اور روسی گولہ باری سے بچنے کے لئے مریضوں کا علاج ایک تہہ خانے سے کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھن والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہور سابق فٹ بالر 46 سالہ بیکہم کے انسٹاگرام پر 71 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریئل میڈرڈ کے سابق اسٹار نے کہا کہ وہ “حیرت انگیز کام کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں جو ایرینا اور ان جیسے ہیلتھ ورکرز یوکرین میں جان بچانے کے لیے کر رہے ہیں”۔
ڈاکٹر ایرینا، جو اس سینٹر کو چلانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے اینستھیزیولوجسٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہیں، نے کہا کہ روسی حملے کے بعد سے ان کا کام “24/7” رہا ہے۔
ڈاکٹر ایرینا نے کہا کہ پہلے دن سب سے مشکل تھے۔ ہمیں بم دھماکوں اور حملوں کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ سیکھنا تھا.
ڈاکٹر ایرینا کے مطابق “ہم شاید اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں لیکن ہم اس کے بارے میں بالکل نہیں سوچتے۔ ہمیں اپنے کام سے پیار ہے۔ یہاں کے ڈاکٹرز اور نرسیں، ہم سب فکر مند ہیں، ہم روتے ہیں لیکن ہم میں سے کوئی ہمت نہیں ہارے گا۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
