Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانی مکھرجی کے ساتھ بچپن میں کونسا حیران کُن واقعہ پیش آیا تھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

Now Reading:

رانی مکھرجی کے ساتھ بچپن میں کونسا حیران کُن واقعہ پیش آیا تھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

بھارتی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پیدائش کے وقت کسی اور بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت انہیں ایک دوسرے بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین بتاتے ہیں کہ ان کی پیدائش کے وقت اسپتال میں ایک انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پیدا ہوئی تو اسپتال میں ایک پنجابی فیملی کی بچی کے ساتھ تبدیل ہو گئی تھی۔

رانی نے بتایا کہ جب میری والدہ کرشنا مکھرجی کو اس بات کا احساس ہوا تو انہوں نے اسپتال میں شور شرابا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، میری بیٹی کی آنکھیں براؤن تھیں جبکہ اس کی آنکھیں براؤن نہیں ہیں۔

Advertisement

رانی مکھرجی نے بتایا کہ والدہ نے مجھے اسپتال میں ڈھونڈنا شروع کر دیا اور انہوں نے مجھے ایک پنجابی فیملی کے کمرے میں موجود پایا جن کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اداکارہ نے کہا مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب گھر والے مجھے مذاق میں کہتے ہیں کہ اصل میں تم ایک پنجابی ہو لیکن غلطی سے ہماری فیملی میں آ گئی ہو۔

یاد رہے کہ رانی مکھرجی بھارت کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر