Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات ہیں، آرمی چیف

Now Reading:

پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں دفاع وسیکیورٹی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ نے خطے کے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا جبکہ مصری وزیرخارجہ نے او آئی سی اجلاس کے انعقاد کی کوششوں پر پاکستان کو بھی سراہا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات ہیں، تمام شعبوں میں پاک مصر دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا 48واں اجلاس افغانستان کی انسانی امداد کے حوالے سے تاریخی پیش رفت ہے، عالمی برادری کا خطے کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا مشترکہ حل تلاش کرنا امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر