
آج کل ننھے بچے بڑوں سے زیادہ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں اور ان کی دلچسپی بھی صرف موبائل فون میں ہی نظر آتی ہے، لیکن ہر بچہ ایسا نہیں ہوتا۔
سوشل میڈیا پر ایک ننھے بچے کی ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بچے کو موبائل اور قرآن پاک دکھایا گیا تو اس نے موبائل کو نہیں بلکہ قرآن پاک کو ترجیح دی اور موبائل فون کو نظر انداز کر دیا۔
یہی نہیں بلکہ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب بچے سے قرآن واپس لیا گیا تو وہ رونا شروع کر دیتا ہے، ویڈیو میں موجود بڑے کی جانب سے یہی عمل 3 سے 4 مرتبہ کیا جاتا ہے اور بچہ خوب روتا ہے اور ضد کرتا ہے کہ اسے موبائل فون کی بجائے قرآن پاک ہی چاہیئے۔
اور پھر جیسے ہی اسے قرآن پاک تھما دیا جاتا ہے تو وہ فوراََ خاموش ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News