
مشہور بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے کنگ خان کے ساتھ پھر سے فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے نمائندے نے جوہی چاؤلہ سے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں دوبارہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ارے، مجھے امید ہے‘‘۔
اداکارہ نے نمائندے سے فرمائش کی کہ اگلی بار جب شاہ رخ خان سامنے آئیں تو ان سے بھی یہی سوال پوچھیے گا اور وہ بولیئے گا کہ زرا جوہی کے ساتھ کام کریں۔
یاد رہے کہ یہ جوڑی آخری بار 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم زورو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی تھی تاہم ان کے مداح اس جوڑی کو ایک مرتبہ پھر بری اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ بالی وُڈ کی اس مشہور جوڑی نے جینٹل مین، ڈر، رام جانے، یس باس اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی سمیت دیگر کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News