پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی کیساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف آوری پر بحرین کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خاجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات یکساں عقیدے، اقدار، اور ثقافت کی بنیاد پر استوار ہیں جو کہ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین علاقائی و بین الاقوامی تنازعات کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے جبکہ بحرینی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
