Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت دہشت گردی کو ہوا دیتی ہے، پاکستان

Now Reading:

مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت دہشت گردی کو ہوا دیتی ہے، پاکستان
اتحاد و یکجہتی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت دہشت گردی کو ہوا دیتی ہے۔

اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اوآئی سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کی تنظیم مسلم امہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کیلئے کام کررہی ہے اور یہ  2 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آواز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور آج او آئی سی اجلاس سے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی حکمت عملی واضع ہوگی۔

 انہوں نے بتایا کہ دنیا کے دوتہائی مہاجرین کا تعلق 5 مسلم ممالک سے ہے جہاں بیرونی مداخلت جاری ہے جس کی وجہ سے مسلم ممالک کو مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا سامنا ہے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ مشرق اور مغرب کےدرمیان کشیدگی سے عالمی امن کو خطرہ ہے جس کے باعث دنیا کو ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ کا اسلاموفوبیا پر اظہار خیال:

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی اور یو این نے ہماری آواز پر 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا دن مقرر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے واقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ کا کرپشن کے خاتمے پر زور:

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں کرپشن اہم مسئلہ ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں معاشی ناانصافی کے باعث مشکلات ہیں اور مالیاتی بحران سےنمٹنے کیلئے مسلم ممالک میں اچھے تعلقات بہت اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ، اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی نے مسلم ممالک کو خاصا متاثر کیا ہے، اس حوالے سے او آئی سی کے صدر کے جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی جانی چاہیے ۔

 انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس رپورٹ میں اس کے تدارک کے لیے تجاویز اور اقدامات پر غور کیا جائے۔

کشمیر تنازع پر وزیر خارجہ کا بیان:

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان مسئلہ کشمیر واحد تنازع ہے جس  کے باعث ترقی متاثر ہوتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطینی گزشتہ 7 دہائیوں سے قبضے کا شکار ہیں اور اب فلسطین کی طرح کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش ہورہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں جہاں خونریزی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر