Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوشت کے متبادل پروٹین کے یہ بہترین ذرائع اپنائیں

Now Reading:

گوشت کے متبادل پروٹین کے یہ بہترین ذرائع اپنائیں

پروٹین یونانی زبان کے لفظ پروٹوز سے ماخوذ ہے جس کے معنی بنیاد کے ہیں، یہ غذا کا ایک اہم جز ہے، جو جسم میں مختلف نظام کی انجام دہی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

 جسم کو 20 طرح کے امائنوایسڈ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ایک چین کی صورت میں مل کر پروٹین بناتے ہیں۔

پروٹین جسم کی بڑھوتری، ٹشوز کی مرمت اور کیمیائی پیغامات کی خلیہ، ٹشو اوردیگر اعضاء تک رسائی کو یقینی بناتے ہیں اور ساتھ ہی جسم کی پی ایچ کی سطح کو توازن میں رکھتے ہیں۔

Advertisement

گوشت کو پروٹین کے حصول کا سب سے مؤثرذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن آجل کل گائے اور مرغی کے گوشت میں بیماری پھیلنے اور بکرے کے گوشت انتہائی مہنگا ہونے کے سبب اکثریت اس اہم جز کی کمی کا شکار ہورہی ہے جو جسم میں کئی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے۔

روزانہ دن بھرمیں پروٹین کی 46 سے 56 گرام مقدار شامل رکھنا از حد ضروری ہے تاکہ جسم کے تمام افعال بہتر اور صحت مند انداز میں کام انجام دیتے رہیں اور یہ آپ گوشت کے متابادل ذرائع سے بھی حاصل کر سکتے ہیں جن کی فہرست دی جارہی ہے۔

انڈے اور ڈیری پروڈکٹس پروٹین حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیو نکہ ان میں تمام امائنوایسڈ پائے جاتے ہیں جبکہ پودوں سے حاصل ہونے والے پروٹین ضروری امائنوایسڈ سے محروم ہوتے ہیں اگر چہ ان میں بھی پروٹین کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے۔

پھلیاں

تمام پھلیاں جن میں سویابین، لال لوبیا جسے کڈنی بین بھی کہا جاتا ہے پروٹین سے بھر پور ہوتی ہیں، اسے پروٹین حاصل کرنے کے لئے گوشت کا بہترین متبادل بھی سمجھا جاتا ہے یہ آپ کو دن بھر کے لئے 14 سے 29 گرام تک پروٹین فراہم کرتی ہیں۔

گریاں

Advertisement

بادام، مونگ پھلی، کاجو اور پستے پروٹین سے بھر پور ہوتے ہیں یہ امائنو ایسڈ کے ساتھ فائبر، اینٹی آکسیڈینٹس جیسے وٹامن اے، ای کے ساتھ دل کے لئے مفید فیٹی ایسڈ حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، اس سے آپ 4 سے 9 گرام تک پروٹین حاصل کر سکتے ہیں۔

بیج

سورج مکھی، کدو، السی کے بیج اورتل پروٹین کا بہترین ماخذ ہیں ان کے استعمال سے 6 سے 15 گرام تک پروٹین حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ڈیری 

دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء میں پروٹین کثرت سے پایا جاتا ہے جیسے چیڈراور کاٹیج چیز، انڈے، آئس کریم وغیرہ، یہ غذائیں پروٹین کے ساتھ کیلیشیم حاصل کرنے کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ حیرت انگیز طورپر آپ کو ان اشیاء سے 3 سے 30 گرام تک پروٹین حاصل ہوتا ہے۔

اناج

Advertisement

نشاستہ سے بھرپور اناج میں پروٹین کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے جو پٹھوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ دن بھر کے لئے 4  سے  9 گرام تک پروٹین فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر