
بے روزگاری سے تنگ شہری نے ٹینکی پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ شہری نے ٹینکی پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش کی ہے۔
پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم شہری کو بچانے کیلئے پہنچیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی نے شہری سے مذاکرات کرکے نیچے اتار لیا ہے
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودہری نے میرے ساتھ نوکری کا وعدہ کیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر اوید بھٹی نے کہا کہ شہری گھریلوں حالات سے پریشان ہے، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کررہا تھا۔
خود کشی کا رجحان کہاں زیادہ ہے؟
پاکستان کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے مختلف رجحان پائے جاتے ہیں اور ماہرین کے مطابق یہ رجحان اس علاقے کے معروضی حالات پر منحصر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی مختلف عناصر مل کر کسی عام شخص کو خود کشی جیسے اقدام پر مجبور کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں چترال، صوابی، دیر اور بونیر کے علاقے ایسے ہیں جہاں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران خود کشی کے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News