Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری خارجہ پالیسی میں افریقہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، عندلیب عباس

Now Reading:

ہماری خارجہ پالیسی میں افریقہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، عندلیب عباس
خارجہ

وزارت خارجہ میں 14 ممالک کے 19 زیر تربیت سفارت کاروں نے ستائیسویں جونیئر ڈپلومیٹک کورس میں فارن سروس اکیڈمی پاکستان سے تربیت مکمل کر لی ،  اختتامی تقریب میں عندلیب عباس کہتی ہیں ہماری خارجہ پالیسی میں افریقہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہورہی ہے۔

وزارت خارجہ میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ستائیسویں جونئیرڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب کا  انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پارلیمانی سیکریٹری خارجہ امور عندلیب عباس نے کی-

تقریب میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور تہمینہ جنجوعہ،ڈی جی فارن سروس اکیڈمی آفتاب کھوکھر سمیت غیر ملکی سفراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

عندلیب عباس نے ستائیسویں جونیئر ڈپلومیٹک کورس کی تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں افریقہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہورہی ہے, افریقہ کے ساتھ قریبی تعلقات کی معاشی، سٹرٹیجک اور سیاسی اہمیت کا گہرا ادراک ہے, چند روز قبل ہی افریقہ میں تعینات پاکستانی سفراءکی اہم کانفرنس اسی مقصد کے حصول کے لئے تھی-

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ آنے والے ماہ وسال میں افریقہ کے خطے کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ سارک تنظیم کے قیام کے 35سال کے عرصے میں سارک ممالک کے درمیان تعاون میں ٹھوس پیش رفت دیکھنے میں آئی لیکن اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے,سفراء کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اکثر پاکستان سے تربیت پانے والے غیرملکی سفارتکار پاکستان کے سفیر بن گئے ہیں-ستائیسویں جونیئر ڈپلومیٹک کورس میں 14 ممالک کے 19 ڈپلومیٹس نے فارن سروس اکیڈمی پاکستان سے تربیت مکمل کی اختتام پر  ستائیسویں ڈپلومیٹک کورس میں تربیت مکمل کرنے والے 19 فارن ڈپلومیٹس کو اسناد سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر