
سپریم کورٹ کے بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کے لیے 5 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہیں۔
گذشتہ سماعت کی خبر بھی پڑھیں
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے گذشتہ سماعت میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے وکلا کے ذریعے اپنے مؤقف لارجر بنچ میں پیش کریں۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوئی رکن اجلاس میں نہ آنا چاہے تو زبردستی نہیں لایا جائے گا۔ پارٹی سربراہ آرٹیکل 63 اے کے تحت اپنا اختیار استعمال کر سکتا ہے۔
جسٹسن منیب اختر نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کوئی جماعت اجلاس میں مداخلت سے روکےاوراس کا ممبر اسمبلی چلا جائے تو کیا ہو گا؟
خالد جاوید خان نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والوں کو روکا نہیں جاسکتا۔ اس نقطے پر حکومت سے ہدایات کی بھی ضرورت نہیں۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ صدارتی ریفرنس بعد میں سنیں گے۔ صدارتی ریفرنس پر لارجر بنچ تشکیل دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News