
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پارٹی متحد ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی سید رفاقت علی گیلانی نے ملاقات کی جس میں سید رفاقت علی گیلانی نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، پارٹی میں خلیج ڈالنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو درست سمت کی طرف گامزن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، پنجاب میں پہلی بارحقیقی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، رمضان پیکیج کے تحت صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News