Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی فرمانروا کی صدر مملکت کو 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد

Now Reading:

سعودی فرمانروا کی صدر مملکت کو 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد
سعودی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کے نام خط لکھ کر 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد  دی ہے۔

سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغام میں ان کی پائدار صحت و عافیت، پاکستانی حکومت اور پاکستانی بھائیوں کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر ڈاکٹرعارف علوی کے نام تنہیتی پیغام میں یوم پاکستان پر صدر کو دلی مبارکباد دی ہے۔

ولی عہد نے صدر پاکستان کی مکمل صحت و عافیت، پاکستانی حکومت اور پاکستانی بھائیوں کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے ملک بھر میں یوم پاکستان23مارچ قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان و بھرپور طریقے سے منایا جائیگا جبکہ اس موقع پر پروگرامات منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔

Advertisement

یوم پاکستان کے مقدس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان ہر سال 23مارچ 1940کوقرار داد پاکستان کی منظوری کے حوالے سے مینار پاکستان لاہور کے مقام پر ہو نے والے جلسہ عام کی یاد میں بھر پور تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے۔

23 مارچ کے موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینک، مالیاتی ادارے، چیمبرز آف کامرس، سٹاک ایکسچینجز گا رنٹیز لمیٹڈ، عدالتیں اور تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر