
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے معروف انگلش بیٹر جیسن رائے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق جیسن رائے پر جرمانہ بھی لگایا گیا ہے جو وہ ادا کریں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جیسن رائے نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا ہے، کرکٹ بورڈ کے مطابق جیسن کا عمل کسی طرح بھی کرکٹ اور بورڈ کے لئے مناسب نہیں تھا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا جیسن پر 12 ماہ کی پابندی لگ سکتی تھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جیسن نے کس شق کی خلاف ورزی کی ہے۔
جیسن رائے پر دو بین الاقوامی میچوں کی پابندی اور 2500 سو پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے 31 سالہ بیٹر جیسن رائے نے بین الاقوامی کرکٹ سے کچھ عرصے کے لئے دوری اختیار کر رکھی ہے۔
جیسن رائے نے کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزارنے کے لئے آئی پی ایل سے بھی خود کو دور کر لیا تھا۔
جیس رائے انگلش فرسٹ کلاس کرکٹ میں کاؤنٹی کرکٹ سرے کی جانب سے کھیلتے ہیں، جیسن نے کاؤنٹی کرکٹ سے بھی دوری اختیار کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News