بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں کالا کوٹ پہن کر گیٹ نمبر 4 نہیں جاؤں گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ کے عوام سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، قائد عوام نے یہاں پر ٹیکس فری زون قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے پاکستان کی قسمت بدلی، گزشتہ تین نسلوں سے یہاں کے عوام کی خدمت کررہے ہیں، شہید بی بی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا، شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کی خدمت کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی نے نوجوانوں کوروزگارکےمواقع فراہم کیے، ہم وقت کے ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، پہلے دن سے کٹھ پتلی اورسلیکٹڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم کوئی غیر جمہوری طریقہ استعمال نہیں کریں گے، میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکٹاؤں گا، میں کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، ہم ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل ہے، مقابلے سے بھاگ رہے ہیں، ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
